ادارۀ یادگار غالب کی مجلس عاملہ کی گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ سے ملاقات
مورخہ: ۹ جون ۲۰۲۳ء

Pictures
تصاویر

Report
رپورٹ

آج 9جون 2023ء کو ادارۀ یادگار غالب کی مجلس عاملہ کے وفد نے ادارے کے صدر ممتاز علمی وادبی شخصیات جناب سید صبیح الدین رحمانی اور معتمد پروفیسر ڈاکٹر تنظیم الفردوس کی قیادت میں گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری سے سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ۔

اس موقع پر ادارے کے صدر صبیح رحمانی اور معتمد عمومی تنظیم الفردوس نے گورنر سندھ کو اس ادارے اور غالب لائبریری کراچی کی علمی و ثقافتی تاریخ و اہمیت سے آگاہ کیا۔ گورنر نے ادارے کی فلاح کے لیے ہر ممکن کوشش کا یقین دلایا اور کہا کہ بہت جلد وہ بنفس نفیس غالب لائبریری کا دورہ کریں گے ۔