ایڈمنسٹریٹر کراچی جناب ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے غالب لائبریری کا دورہ کیا۔
مورخہ: ۲۳ مئی ۲۰۲۳
Report
رپورٹ
۲۳ مئ ۲۰۲۳ء بروز منگل ایڈمنسٹریٹر کراچی جناب ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے ادارۂ یادگار غالب کی انتظامیہ کی دعوت پر غالب لائبریری ناظم آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ادارے کی معتمد ڈاکٹر تنظیم الفردوس, نائب صدر جناب فہیم انصاری ، نائب معتمد ڈاکٹر داود عثمانی ، جناب معراج جامی صاحب ، رانا خالد محمود ، ڈاکٹر صدف تبسم کے علاوہ ڈاکٹر رؤف پاریکھ بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ رانا محمد انور صاحب ، محمد عرفان صاحب ، شمس الاسلام صاحب ،محمد فیصل صاحب اور سلیم صاحب بھی موجود تھے ۔
جناب ڈاکٹر سید سیف الرحمان صاحب کے ساتھ علی حسن ساجد صاحب بھی تشریف لائے جو کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر صاحب نے ادارے کی تاریخی اہمیت اور کراچی کی علمی ادبی اور ثقافتی زندگی میں اس ادارے کی خدمات کےبارے میں معلومات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اور ادارے کی عمارت کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے عمارت کے رنگ و روغن اور بجلی کی تنصیبات کی بہتری کو ترجیحی طور پر اپنی گفتگو کا موضوع بنایا ۔ اس کے علاوہ غالب لائبریری کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریب کے انعقاد پر بھی اصرار کیا ۔ انھوں نے ادارے کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ادارے کی سیکریٹری ڈاکٹر تنظیم الفردوس نے انھیں گلدستہ اور اجرک ادارے کی مطبوعات کا تحفہ پیش کیا ۔