واجد جواد، عابد رضوی اور یاسمین سلطانہ سے ملاقات
مورخہ: ۲۳ فروری ۲۰۲۳ء
Report
رپورٹ
آج انجمن ترقی اردو کے صدرواجد جواد صاحب او ر دیگرعمائدین محترم عابد رضوی صاحب اور محترمہ یاسمین سلطانہ صدر ادارہ یادگار غالب جناب صبیح رحمانی کی دعوت پر غالب لائبریری تشریف لائے۔ آج کی اس ملاقات کا بنیادی مقصد دونوں اداروں کے باہمی تعاون اور ہم آہنگی میں پیش رفت کا جائزہ لینا تھا ۔ ادارۂ یا دگار غالب کی مجلس عاملہ کے جن اراکین نے آج اس ملاقات میں شرکت کی ان میں صدر محترم صبیح الدین صبیح رحمانی، معتمد ڈکٹر تنظیم الفردوس ،خازن ڈاکٹر طاہر قریشی ،محترم معراجی جامی ،ڈاکٹر داؤد عثمانی ،ڈاکٹر نزہت انیس ،جناب طارق نثار صاحب اور جناب سلما ن صدیقی صاحب شامل تھے۔ سب سے پہلے ادارے کے صدر نے انجمن ترقی اردو کے صدر اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے نہ صرف دعوت قبول کی بلکہ ادارہ ٔیادگارغالب کودرپیش مسائل کے حل کے لیےعملی طورپر ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔ واجد صاحب نے بھی غالب لائبریری اور ادارے کی بہتری کے حوالے سے مفید مشورے دیے۔ وفد نے غالب لائبریری کے مختلف گوشے بھی دیکھے اور کتب ورسائل کے اس قیمتی ذخیرے کی اہمیت کا بھرپور اظہار خیال کیا ۔ مہمانوں کی تواضع کے بعد صدر جناب صبیح رحمانی نے ادارۂ یاد گار غالب سے شائع ہونے والی کتابوں کاتحفہ انجمن ترقی اردو کے صدر جناب واجد جواد صاحب کی خدمت میں پیش کیا۔