رسالہ معربات رشیدی

Author: Syed Abdur Rasheed Altatvi
Compiler: Dr. Abdul Sattar Siddiqui

Pages: 280
Year Of Publication: 2003

Original price was: 400 ₨.Current price is: 200 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

سید عبدالرشید گیارھویں صدی ہجری کا بہت بڑا فرہنگ نویس تھا۔ وہ ٹھٹھہ (صوبہ سندھ) کا رہنے والاتھا اور” منتخب اللغات“ (عربی، فارسی) جیسی بلند پایہ اور مستند فرہنگوں کا مؤلف تھا۔ یہ دونوں فرہنگیں گزشتہ تین سو برس سے اہل علم میں مقبول ہیں اوربعد کے برصغیر ہی کے نہیں، ایران کے فرہنگ نویسوں نے بھی ان سے استفادہ کیا ہے۔طباعت کے رواج کے بعد یہ فرہنگیں بارہاپاک وہند اور ایران میں شائع ہوچکی ہیں۔

          سید عبدالرشید نے فارسی زبان میں پہلی مرتبہ عربی میں دخیل الفاظ پر کام کیا اور ”معربیات رشیدی“ کے نام سے ایک رسالہ لکھا جس میں مختلف زبانوں خصوصاً فارسی زبان کے وہ الفاظ مع معانی درج کیے گئے ہیں جو عربی زبان میں داخل ہو کراُسی کا جزو بن چکے ہیں۔

          یہ رسالہ نامور عالم ڈاکٹر عبدالستار صدیقی مرحوم نے مرتب کیا تھا۔ اس کا متن چھپ گیا تھا مگر مقدمہ ابھی لکھا نہیں گیا تھا کہ اس کے انتظار میں مطبوعہ اجزا ضائع ہوگئے۔ مطبوعہ متن کا جو نسخہ ڈاکٹر صدیقی کی تحویل میں تھا،اُسے ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی نے ازسر نو مرتب کیا ہے۔ انھوں نے اس پر مفصل حواشی لکھے ہیں اور متن کا اردو ترجمہ بھی کیا ہے۔نیز متعدد اشاریے اور ضمیمے مرتب کیے ہیں۔ ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی نے جس محنت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ یہ کام انجام دیا ہے،اُس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ وہ صحیح معنوں میں اپنے جدِ امجد حافظ محمود شیرانی کے علمی وارث ہیں

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “رسالہ معربات رشیدی”

Your email address will not be published. Required fields are marked *