Author: Prof. Lateefullah
Pages: 144
Year Of Publication: 2003
300 ₨ Original price was: 300 ₨.150 ₨Current price is: 150 ₨.
تمام نسخے فروخت
حسین بن منصور حلاج کا نام ہماری فکری وثقافتی تاریخ میں بعض اعتبارات سے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔خصوصاً ادب کے حوالے سے تو یہ ایک ایسا موضوع ہے جو ہمیشہ تازہ رہا ہے اوراسے حق گوئی و حق شناسی کی راہ مرحلہ ٔداروسن سے گزرنے کی علامت کے طور پر ہردور میں سکۂ رائج الوقت کی حیثیت حاصل رہی ہے۔ مگر یہ عجیب بات ہے کہ حسین بن منصور حلاج سے متعلق تاریخی روایات تضادوتناقص کی حامل ہیں اور انھیں ایک مرتبہ جس طرح مشہور کردیا گیا،پھر اُن پر غور وفکر کے اصل حقیقت کو جاننے کی کوشش کبھی نہیں گئی ،حالانکہ حضرت داتا گنج بخش نے ”کشف المحجوب“ میں واضح طور پر اشارہ کیا گیا ہے کہ لوگوں نے تحقیق کے بغیر حسین بن منصور حلاج کے عہد کے ایک دوسرے شخص کو حسن بن منصور حلاج تصور کرکے، اس کے ملحدانہ خیالات وتصورات بھی ان سے منسوب کردیے ہیں۔
پروفیسرلطف اللہ نے حضرت داتا گنج بخش کے اس فرمودے کی روشنی میں حسین بن منصور حلاج کی اصل تصویر پیش کی ہے اور یہ ثابت کیا ہے انھوں نے ”انا لحق“ کا نعرہ مستانہ کبھی بلند نہیں کیا کیونکہ پانچویں صدی ہجری تک صوفیہ کی تصانیف میں اس واقعے کا بیان نہیں ملتا۔ مستشرقین نے قولِ اناالحق اور اس کے متعلقات کے سلسلے میں جو نکات مخترع کیے ہیں، ان کا اصل حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
©2024. Idara-e-Yadgaar-e-Ghalib. All Rights Reserved.
Designed & developed by
Reviews
There are no reviews yet.