Author: Shan-ul-haq Haqi
Pages: 160
Year Of Publication: 2001
300 ₨ Original price was: 300 ₨.150 ₨Current price is: 150 ₨.
In Stock
شان الحق حقی ہمارے ان معدودے چند ایبوں میں سے ہیں جنھوں نے ہر شعبۂ ادب میں اپنے علم، ذہانت اور طباعی کے نقوش ثبت کیے ہیں۔ شاعری،تنقید ،افسانہ ،ادبی تحقیق ،لغت ،لسانیات،یادنگاری ،تاریخ گوئی، بچوں کا ادب، تراجم غرض کوئی میدان ایسا نہیں جس میں اُن کی جولانیِ طبع کا اظہار نہ ہوا ہو۔ اسی لیے توانھیں اردو کے علمی وادبی نگار خانے کا ایک ایسانقش کہاجاتاہے جس کی تاب ناکی سے پور انگارخانہ روشن ہے۔
بہ حیثیت نقاد حقی صاحب کے موضوعات کا دائرہ بہت وسیع ہے لیکن اُن کا محبوب موضوع غالب ہے جس پر انھوں نے گزشتہ چالیس برسوں سے بہت کچھ لکھا ہے۔غالب کے تقریباً دو سو شعروں کی شرح وہ وقتاً فوقتاً لکھ چکے ہیں۔ اس ضمن میں انھوں نے شارحین کی روشِ عام کی پیروی نہیں کی ۔خصوصاً غالب کے استعارات اور لسانی شعور پر جو کچھ اور جیسا کچھ انھوں نے لکھا ہے، اُس کی پہلے سے کوئی مثال موجود نہیں ہے۔ زیر نظر کتاب میں حقی صاحب نے وہ تمام مقالات یک جا کیے گئے ہیں جن میں غالب کے فکروفن پر نئے انداز سے روشنی ڈالی گئی ہے۔
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
©2024. Idara-e-Yadgaar-e-Ghalib. All Rights Reserved.
Designed & developed by
Reviews
There are no reviews yet.