اقبال شناسی اور ماہنامہ نگار پاکستان

Author: Prof. Shehnaz Parveen

Pages: 510
Year Of Publication: 2014

Original price was: 600 ₨.Current price is: 300 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

بیسویں صدی   عیسوی کے اردو شعری ادب کی تاریخ اقبال کی شاعری کی اثر انگیزی اورہمہ گیریت کا ذکر کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔ اقبال کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ ان کی فکری وفنی پذیرائی کا سلسلہ ان کی زندگی ہی میں شروع ہوچکا تھا۔ اوران کے انتقال کے بعد تویہ سلسلہ مزید تیز رفتاری سے آگے بڑھا۔ اس ضمن میں مبسوط تصانیف کے ساتھ ساتھ اہل علم ودانش نے مقالات ومضامین کے ذریعے بھی اقبال کی فکری اورشعری جہات کونمایاں کرتے ہوئے فہم ِاقبال کے سفر کو آگے بڑھایا۔ ان مقالات ومضامین کی اکثریت ادبی رسائل وجرائد میں شائع ہوئی ۔ اس عہد کے موقر جریدوں میں ”نگار“ کا شمار معتبر جرائد میں ہوتاہے۔ اس رسالے میں اقبال کی شخصیت ،فکر وفن کے حوالے سے تحقیقی وتنقیدی نوعیت کے مقالات کی اشاعت کا سلسلہ مسلسل جاری رہا۔

          محترمہ شہنا ز پروین صاحبہ اردو کے ادبی حلقوں میں جانا پہچانا نام ہیں۔ اردو زبان و ادب کی استاد اور پرنسپل کی حیثیت سے ایک طویل عرصے تک کراچی کے نامور تعلیمی اداروں میں فرائض انجام دیتی رہیں۔آپ نے ادبی رسالے نگار کی اقبال شناسی کی روایت کو اپنی تحقیق کا موضوع بنایا اوربے حد جستجو اور دقتِ نظر کے ساتھ مختلف ابواب کے تحت اس موضوع کی متنوع جہات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کایہ کام اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایک منفرد اور اہم کام ہے۔

          ادارہ ٔیاد گارغالب نے اس اہمیت کے پیش نظر اسے اشاعت کے لیے منتخب کیا کہ نئے اور تازہ کار محققین کو نہ صرف اس کام سے فیض یاب ہونے کا موقع ملے بلکہ وہ اپنے تحقیقی موضوعات کے انتخاب  میں بھی تنوع اور جدت پیدا کرسکیں۔ امید ہے کہ اردو زبان وادب کے اساتذہ ، طلبہ اور محققین کے علاوہ اقبال کے فکر وفن سے دلچسپی رکھنے والے عام قارئین بھی اس کتاب کو پسند کریں گے۔ (تنظیم الفردوس)

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “اقبال شناسی اور ماہنامہ نگار پاکستان”

Your email address will not be published. Required fields are marked *