غالبیات نیاز فتح پوری

Author: Dr. Farman Fatah poori

Pages: 560
Year Of Publication: 2005

Original price was: 700 ₨.Current price is: 350 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

غالب اپنے وقت  کے نابغۂ روزگار ،بے مثال نثر نگار،فکر وشعور سے لبریز شاعری کے پروردگار اور خم کاکل سے  لے کر ”اندیشہ ہائے دور دراز“ تک حیات ِانسانی کے سارے پہلوؤں کے نگہدار۔

          نیازؔ، اپنے عہد کے منفرد نقاد، صاحب اسلوب نثار ،علم وفکر کے پرستار، تحقیق وتنقید کے شہسوار ،متعدد زبانوں کے نباض، علم معنی وبیان کے رازدار اور تامل وفکر کے علمبردار۔ غرض کہ غالب ؔو نیازؔ میں عجب طرح کی یک رنگی وہم آہنگی ہے، دونوں وجدان وجذبات کے قدردان لیکن فکر و نظر کے بہ ہر قدم نگہبان ،دونوں فارسی کے رسیا اور علوم شرقیہ کے شیدا، فکر تازہ کے عاشق اور علوم جدیدہ کے دلدادہ۔ دونوں میراث آباء پر نازاں لیکن ایجادواختراع پر ہمہ وقت آمادہ۔ زبان ولغت کے حوالے سے دونوں بال کی کھال نکالنے میں مشاق اور علم وفن کے باب میں معاصرین سے دست وگریباں رہنے میں طاق۔

          ایسے میں غالب اور کلام غالب کو موضوع گفتگو بنانےا ور ان کے اشعار کی تشریح کرنے کا جتنا حق نیازؔ کو پہنچتا ہے شاید بیسویں صدی کے کسی دوسرے ادیب کو نہیں پہنچتا۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “غالبیات نیاز فتح پوری”

Your email address will not be published. Required fields are marked *