مصطلحات الشعراء

Compiler: Dr. Khuwaja Hameed Yazdani

Pages: 924

Original price was: 1,000 ₨.Current price is: 500 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

فارسی لغت نویسی کے ضمن میں بنیادی اور اہم کام ،خصوصاً قرون وسطیٰ میں،ایران سے قطع نظر ہندوستان میں ہوا ہے۔مصطلحات الشعراء  بھی ایسی ہی ایک لغات میں سے ہے جو ہندوستان میں لغت نویسی کے دور آخر کی ایک اہم یادگار ہے۔”مصطلحات الشعرا“ ،دیگر معروف اور ضخیم لغات کے مقابلے میں مختصر ہے لیکن اس اعتبار سے جامع اور مفید ہے کہ اس کے مرتب سیالکوٹی مل وارستہ لاہوری نے اسے اسناد کے اہتمام کے باعث مستند لغت بنادیا ہے اوریہ کوشش کی ہے کہ اسناد اہل زبان ایران سے اخذ کی جائیں۔

          زیر نظرنسخہ اس کے اردو ترجمہ کے ساتھ شائع ہورہا ہے،جس کا اہتمام فاضل محقق ومصنف ڈاکٹر عبدالحمید یزدانی  نے کیا ہے ۔ اس کی ترتیب اور حواشی کا کام کوئی سرسری اور آسان نہ تھا، یہ بے حد دقت نظری اور جانفشانی کا تقاضہ کرتاتھا۔ ڈاکٹر صاحب فارسی زبان وادب پر کامل عبور، گہری واقفیت  اور اعلیٰ ذوق کے لحاظ سے معروف ہیں۔ متعدد بلند معیار تحقیقی مقالات ان کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں اوران کے علاوہ” شرح کلیات  غالب فارسی“ اور ”طنز ومزاح در شعر فارسی“ ان کی موقر تصانیف ہیں، جو اپنے موضوع کے حوالے سے یادگار ہیں۔”مصطلحات الشعرا“ بھی  ان کی ایسی ہی کاوشوں میں شامل رہے گی۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “مصطلحات الشعراء”

Your email address will not be published. Required fields are marked *