غالب اور ثنائے خواجہ

Compiler: Sabih Rehmani

Pages: 199

Original price was: 400 ₨.Current price is: 200 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

اردو زبان وادب کی طویل و وقیع تاریخ ، مذہبی اور دینی موضوعات و اسالیب کے برتاؤ کی تاریخ بھی ہے۔ ان مذہبی موضوعات میں حمد و مناجات کے علاوہ تاریخ اسلام کے مختلف ادوار کا بیان بھی شامل ہے اور اکا بر شخصیات کے مناقب بھی لیکن اس امر سے انکار ممکن نہیں کہ اردو کے مذہبی و دینی موضوعات کا سب سے عظیم اور مہتم بالشان حصہ مدحت خیرالمرسلﷺین ، یعنی نعت پر مشتمل ہے۔ اصطلاحی طور پر نعت کے مفاہیم میں اتنی وسعت اور اس کے اجزائے بیان میں اتنی کثرت ہے کہ اسے بجاطور پر اردو زبان میں علیحدہ ” صنف ادب تسلیم کیا جاتا ہے۔ نعت کو علیحدہ صنف کے طور پر تسلیم کروانے کی خواہش و کوشش کی تلاش اپنی جگہ ایک موضوع ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اردو میں نعت کی بطور الگ صنف ادب شناخت کے قیام اور استحکام کی تاریخ مرتب کرنے والے افراد ” نعت رنگ اور سید صبیح الدین رحمانی کی کاوشوں سے صرف نظر نہیں کر سکتے ۔

نعت رنگ نے نعتیہ مباحث کے ساتھ ساتھ اردو شاعری کی بڑی اور عظیم شخصیات کے ہاں نعت کی دریافت، بازیافت ، اور تجزیات بھی کروائے ۔ ان ہی میں سے اردو شاعری کے عبقری مرزا اسد اللہ خان غالب بھی ہیں ۔ مرزا غالب کی تخلیقی شخصیت ، ان کی اردو اور فارسی شاعری کے امتی ہوئی علاوہ ان کے فاری وارد و مکاتیب میں ظاہر ہوتی ہے۔ یہ شخصیت ایک جانب تخلیقی اظہار کے تنوعات سے بھر پور ہے تو دوسری جانب شخصی تضادات کے رنگوں سے بھی ہوئی ہے۔ ان تضادات کتاب یا ۔ اور تنوعات میں سے نعت اور موضوع نعت سے ان کی دلچسپی کے زاویوں کو اجاگر کرنے کے لیے محاسن کلا نعت رنگ کے بارھویں شمارے میں گوشتہ غالب شامل کیا گیا۔ اس گوشے میں لکھے گئے  بعض دیگر مواقع پر شائع ہونے والے چند اہم مضامین پر مشتمل کتاب ” غالب اور ثنائے ،  خواجہ“ کے نام سے مرتب کر کے سید صبیح الدین رحمانی نے ۲۰۰۹ء میں نعت ریسرچ سینٹر سے کراچی سے شائع کی تھی۔ نعت و غالب ہر دو لحاظ سے موضوع کی اہمیت ایسی تھی کہ اس کتاب کی بڑی پذیرائی ہوئی اور اس کی از سرنو اشاعت کی طلب ہوئی۔ طبع  اول میں معمولی ترمیم اور ایک مضمون کے اضافے کے ساتھ اسے دوبارہ شائع کیا جارہے۔ ادارہ یاد گارغالب کی روایات میں علمی اور تحقیقی کتب کی اشاعت کا سلسلہ بھی ہے۔ اپنے اسی اشاعتی سلسلے میں ہم ” غالب اور ثنائے خواجہﷺ، مرتبہ سید صبیح الدین رحمانی پیش کر رہے ہیں۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “غالب اور ثنائے خواجہ”

Your email address will not be published. Required fields are marked *