اردو باغ میں انجمن ترقی اردو پاکستان کے صدر جناب واجد جواد اور مشیر علمی و ادبی جناب عابد رضوی صاحب سے ملاقات
مورخہ: یکم جون ۲۰۲۳ء

Report
رپورٹ

آج یکم جون ٢٠٢٣ء کو ادارہٴ یادگار غالب کراچی کے صدر صبیح الدین رحمانی اور معتمد عمومی تنظیم الفردوس نے اردو باغ میں انجمن ترقی اردو پاکستان کے صدر جناب واجد جواد اور مشیر علمی و ادبی جناب عابد رضوی صاحب سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انتہائی خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے کئی امور پر گفتگو ہوئی ۔