Compiler: Rukhsana Saba
Pages: 128
Year of Publication: 2024
600 ₨ Original price was: 600 ₨.300 ₨Current price is: 300 ₨.
In Stock
اردو زبان میں غالب شناسی ،غالب فہمی یا نقد ِ غالب کی روایت اگرچہ غالب کی زندگی ہی میں شروع ہو گئی تھی۔لیکن بعد میں نقدِ غالب کی یہ روایت غالب شکنی اور غالب شناسی کے متوازی دھاروں کے ساتھ آگے بڑھتی رہی۔حتیٰ کہ بیسویں صدی کے غالب شناسوں نے اس روایت کو اس مقام پر پہنچا دیا کہ آنے والے ہر دور کے لیے مبادیات فراہم ہو گئیں۔
انھی مبادیات کو مد نظر رکھتے ہوئےاردو زبان و ادب کے نامور محقق اور علی گڑھ میں اردو کے پروفیسر ڈاکٹر ابو الکلام قاسمی نے غالب کو اپنے مطالعے کا موضوع بنایا ہے۔غالب کی غیر معمولی انفرادیت ،تخیل کی بلند پروازی اور معنوی جہات کا آشکار کرنے کے لیے انھوں نے بہت سے نئے اور مختلف راستے اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔تاکہ تفہیم غالب کا حق بھی ادا ہو سکے۔غالبیات کے موضوع پر ان کے متعدد مضامین مؤقر ادبی رسائل و جرائد میں شائع ہو تے رہے ہیں۔ان میں سے سات مضامین کو ڈاکٹر رخسانہ صبا نے (جو بہت اچھی شاعرہ ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ درجے کی محققہ اور متجسس علمی شخصیت بھی ہیں) زیر ِنظر مجموعے کی صورت میں مرتب کر کے اردو زبان و ادب اور غالب سے دل چسپی رکھنے والوں کو ایک عمدہ تحفے سے نوازا ہے۔امید ہے کہ مذکورہ تصنیف کو نہ صرف اہلِ علم بہ نظر تحسین دیکھیں گے بلکہ اردو ادب کےعام قاری،عام طالب علم کی طرف سےبھی خاطر خواہ پذیرائی نصیب ہو گی۔
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
©2024. Idara-e-Yadgaar-e-Ghalib. All Rights Reserved.
Designed & developed by
Reviews
There are no reviews yet.