آئینہ افکار غالب

Author: Shan-ul-haq Haqi

Pages: 160
Year Of Publication: 2001

Original price was: 300 ₨.Current price is: 150 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

شان الحق حقی ہمارے ان معدودے چند ایبوں میں سے ہیں جنھوں نے ہر شعبۂ ادب میں اپنے علم، ذہانت اور طباعی کے نقوش ثبت کیے ہیں۔ شاعری،تنقید ،افسانہ ،ادبی تحقیق ،لغت ،لسانیات،یادنگاری ،تاریخ گوئی، بچوں کا ادب، تراجم غرض کوئی میدان ایسا نہیں جس میں اُن کی جولانیِ طبع کا اظہار نہ ہوا ہو۔ اسی لیے توانھیں اردو کے علمی وادبی نگار خانے کا ایک ایسانقش کہاجاتاہے جس کی تاب ناکی سے پور انگارخانہ روشن ہے۔

بہ حیثیت نقاد حقی صاحب کے موضوعات کا دائرہ بہت وسیع ہے لیکن اُن کا محبوب موضوع غالب ہے جس پر انھوں نے گزشتہ چالیس برسوں سے بہت کچھ لکھا ہے۔غالب کے تقریباً دو سو شعروں کی شرح وہ وقتاً فوقتاً لکھ چکے ہیں۔ اس ضمن میں انھوں نے شارحین کی روشِ عام کی پیروی نہیں کی ۔خصوصاً غالب کے استعارات اور لسانی شعور پر جو کچھ اور جیسا کچھ انھوں نے لکھا ہے، اُس کی پہلے سے کوئی مثال موجود نہیں ہے۔ زیر نظر کتاب میں حقی صاحب نے وہ تمام مقالات  یک جا کیے گئے ہیں جن میں غالب کے فکروفن پر نئے انداز سے روشنی ڈالی گئی ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “آئینہ افکار غالب”

Your email address will not be published. Required fields are marked *