Author: Prof. Mirza Khaleel Ahmad Baig
Pages: 255
Year Of Publication: 2015
600 ₨ Original price was: 600 ₨.300 ₨Current price is: 300 ₨.
In Stock
ممتاز ماہر لسانیات پروفیسر ڈاکٹر مرزا خلیل احمد بیگ یکم جنوری1948ء کو یو۔پی ۔کے شہر گورکھ پور میں پیدا ہوئے۔ اردو میں لسانیات اور اسلوبیاتی تنقید پر لکھنے والوں میں ان کانام سرفہرست ہے۔ ان کا تعلق یو۔پی ۔کے ایک معزز مغل خانوادے سے ہے۔ابتدائی تعلیم گورکھ پور میں حاصل کی۔ 1۹۶4ء میں علی گڑھ آگئے۔ جہاں سے انھوں نے بی۔اے۔ اور ایم۔اے۔ کی اسناد حاصل کیں۔ مسلم یونی ورسٹی علی گڑھ میں پروفیسر مسعود حسین خان جیسے نامور ماہر لسانیات صدر شعبۂ لسانیات تھے۔ان کی نگرانی میں مرزا خلیل احمد بیگ نے انگریزی میں پی ایچ ۔ڈی ۔کا مقالہ لکھا۔
1973ء میں وہ علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی میں لیکچرار مقرر ہوئے اور 2003ء میں پروفیسر بنائے گئے۔ وہ صدرِ شعبہ بھی رہے۔ وہ جامعہ اردو علی گڑھ میں اعزازی خازن، اردو ریسرچ اینڈ ٹیچنگ سنٹر کے پرنسپل اور سعودی عرب کی کنگ خالد یونی ورسٹی کے شعبہ انگریزی میں پروفیسر بھی رہے۔ اترپردیش اردو اکادمی، بہار اردو اکادمی اور میرا کادمی (لکھنؤ) نے انعامات دیے ۔نقوش ایوارڈ(پاکستان) بھی انھیں دیا گیا۔
ان کی اہم تصانیف یہ ہیں:زبان،اسلوب اور اسلوبیات، اردو کی لسانی تشکیل، تنقید اور اسلوبیاتی تنقید، ایک بھاشا جو مسترد کردی گئی، ادبی تنقید کے لسانی مضمرات
ہمیں خوشی ہے کہ ’’اردو کی لسانی تشکیل‘‘ جیسی اہم کتاب ادارہ ٔ یادگارِغالب سے شائع ہورہی ہے
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
©2024. Idara-e-Yadgaar-e-Ghalib. All Rights Reserved.
Designed & developed by
Reviews
There are no reviews yet.