Author: Dr. Moeen-Ud-Din Aqeel
Pages: 136
Year Of Publication: 1977
200 ₨ Original price was: 200 ₨.100 ₨Current price is: 100 ₨.
In Stock
اردو میں اشاریہ سازی کی روایت موجود توہے لیکن اب تک کسی شاعرکی تخلیقات کا کوئی ایسا اشاریہ تیار نہیں کیا گیا، جس کی مدد سے مطلوبہ نظم یا غزل کو فوری طور پر تلاش کیا جاسکے۔ زیر نظر اشاریہ کلام فیض اردو میں اپنی نوعیت کا پہلا کام ہے۔اس کی مدد سے فوری طورپر معلوم ہوسکتا ہے کہ فیض کی کوئی غزل یا نظم ان کے کس مجموعے میں شامل ہے۔ فاضل مرتب نے صرف یہی نہیں کیا کہ منظومات کی فہرست عنوانات کے اعتبار سے اور غزلوں کی فہرست ردیف کے اعتبار سے مرتب کی ہے بلکہ یہ اہتمام بھی کیا ہے کہ اگر آپ کو کسی نظم یا غزل کا پہلا مصرعہ یا اس مصرعے کا پہلا لفظ بھی یاد ہے توآپ ا س کی مدد سے معلوم کرسکتے ہیں کہ وہ تخلیق فیض کے کس مجموعے میں شامل ہے اوراس کی دیگر تفصیلات کیا ہیں۔آخر میں فیض کے غیر مدون کلام کی فہرست بھی شامل کردی گئی ہے۔جس سے یہ معلوم ہوسکتاہے کہ ان کا کتنا کلام ایسا ہے جو ان کے کسی مجموعے میں شامل نہیں ہے۔
ڈاکٹر معین الدین عقیل نے یہ کام بڑی محنت اور سلیقے سے انجام دیا ہے۔ وہ ہمارے ان نوجوان محققوں اور نقادوں میں سے ہیں جن کی تحریریں بلند علمی معیار کی ہوتی ہیں۔ ان کا مطالعہ وسیع ہے اور جب وہ کسی موضوع پر لکھتے ہیں تو لکھنے کا حق ادا کردیتے ہیں۔ انھوں نے ہمارے عہد کے سب سے بڑے شاعر کے کلام کا اشاریہ بنا کرایک بہت بڑی ادبی ضرورت پوری کی ہے۔
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
©2024. Idara-e-Yadgaar-e-Ghalib. All Rights Reserved.
Designed & developed by
Reviews
There are no reviews yet.