اقبال اور کلام اقبال

Author: Moeen Uddin Aqeel

Pages: 198
Year Of Publication: 1977

Original price was: 100 ₨.Current price is: 50 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

          مرزا ظفر الحسن نے ادارۂ یادگارغالب اور غالب لائبریری کے قیام کے ساتھ ہی ادارے کی مفلسی وتنگ دستی کے باوجود بڑی سرعت و مستعدی سے ادبی و تحقیقی  کتابوں کی اشاعت کاایک سلسلہ شروع کردیا اور ساتھ ہی سہ ماہی مجلہ”غالب“ کا اجرا کیا جو ان کی حیات تک شائع ہوتا رہا۔مجلہ ”غالب“متنوع نگارشات ومطالعات پر مشتمل تحریروں سے مزین ہوتاتھا۔ اس کے علاوہ اس کے خاص نمبر بھی شائع ہوئے۔ ان  میں ایک ”اقبال نمبر“ بھی تھا جو اقبال صدی کی مناسبت سے 1976ء میں شائع ہوا۔ اس میں نئے مضامین کے ساتھ ساتھ کچھ قدیم وکم یاب تحریریں بھی  نایاب رسائل سے تلاش کرکے شامل کی گئیں جو یاتو موضوع کے لحاظ سے اہم تھیں یا لکھنے والوں کے اعتبار سے ناگریز سمجھی گئیں۔ اہتمام یہ کیا گیا کہ ایسی ہی تحریریں یکجا کی جائیں جو غالب لائبریری میں محفوظ کمیاب رسائل سے دستیاب ہوں۔یہ کام مرز ا صاحب نے مشفق خواجہ مرحوم اور اس عاجز کے سپرد کیا۔ چنانچہ یہ خاص نمبر شائع ہوا اور پسند کیا گیا۔پھر یہ خیال بھی آیا کہ اس نمبر کے کچھ عرصے کے بعد جب نمبر فروخت ہوجائے تو کتابی صورت میں  بھی بعینہ شائع کردیاجائے۔ زیر نظرکتاب مزید اجزا کے اضافے  کے ساتھ  شائع کی جارہی ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “اقبال اور کلام اقبال”

Your email address will not be published. Required fields are marked *