انشاے غالب

Compiler: Rasheed Hassan Khan

Pages: 177
Year Of Publication: 2001

Original price was: 300 ₨.Current price is: 150 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

”صاحبان تازہ وارد ولایت“ کی نصابی ضروریات کے لیے غالب نے اپنے کلام نظم ونثر کا ایک انتخاب 1866ء یا ا س سے ایک آدھ برس پہلے مرتب کیا تھا اور اُس کاایک نسخہ اپنی نگرانی میں کتابت کرایا تھا۔یہ قلمی نسخہ مختلف ہاتھوں سے ہوتا ہوا ڈاکٹر عبدالستار صدیقی تک پہنچا۔ انھوں نے اس کا متن مرتب کیا اور حواشی لکھے۔مقدمہ لکھنے کی نوبت نہ آئی کہ وہ بیمار ہوگئے۔ اس کے بعد مالک رام نے اس پر مقدمہ لکھا اور مزید حواشی قلم بند کیے۔مگر اشاعت کی صورت پھر بھی پیدا نہ ہوئی۔ بالآخر اس سارے لوازمے کو رشید حسن خاں نے مرتب کیا اور عرض مرتب کے اضافے کے ساتھ 1994ء میں”انشاے غالب“ کے نام سے شائع کیا۔ کتاب کی اشاعت کے بعدخان صاحب کو اس سلسلے میں مزید معلومات حاصل ہوئیں اور انھوں نے”عرض مرتب“ بہت سے اضافوں کے ساتھ ازسر نولکھی اور کتاب کا نیا ایڈیشن تیار کیا۔یہی ایڈیشن پہلی مرتبہ ادارۂ یادگارغالب کراچی کی طرف سے شائع ہورہاہے۔

     بقول مالک رام:” اس کتاب کی خاص اہمیت یہ ہے کہ خطوط غالب کا پہلا مجموعہ ہے او ر وہ بھی خود غالب کا مرتب کردہ، عود ہندی اور اردے معلیٰ دونوں متد اول مجموعے بہت بعد 1868، اور 1869 میں  شائع ہوئے۔“

          اس ایڈیشن کی  یہ اہمیت بھی ہے کہ اس کی ترتیب  وتدوین میں اردو کے تین ممتاز ترین محقق اور دانشور ڈاکٹر عبدالستار صدیقی، مالک رام اور رشید حسن خاں شریک ہیں۔ کتاب میں اصل مخطوطے کا عکس بھی شامل ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “انشاے غالب”

Your email address will not be published. Required fields are marked *