Author: Dr. Farmaan Fatah Poori
Pages: 404
Year Of Publication: 2002
600 ₨ Original price was: 600 ₨.300 ₨Current price is: 300 ₨.
In Stock
تحقیق وتنقید کا جیسا متوازن اور خوش گوار امتزاج ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی تحریروں میں پایا جاتا ہے،ہمارے عہد میں اس کی بہت کم مثالیں ملتی ہیں۔ وہ ایک طرف اردو زبان وادب کی عہد بہ عہد تاریخ سے پوری طرح آگاہ ہیں تو دوسری طر ف ادب کی جانچ پرکھ کے قدیم وجدید اور مشرقی ومغربی معیاروں سے گہری آشنائی رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب وہ کسی ادیب ،کسی صنف ادب،کسی ادبی عہد یا تحریک کے بارے میں لکھتے ہیں تو موضوع پر اتنے زاویوں سے روشنی ڈالتے ہیں کہ فکری وفنی مباحث کےساتھ ساتھ تاریخی ،واقعاتی حقائق بھی آئینہ ہوتے چلے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے اس فن کمالِ فن کی بہترین مثال زیر نظر کتاب ہے جس میں غالب کے فکر وفن کے ساتھ اس کی زندگی ،شخصیت اور عہد کی جھلکیاں بھی جابجا موجود ہیں۔ یہ اگرچہ متفرق مقالات کا مجموعہ ہے لیکن ان میں موجود معنوی ربط انھیں ایک مستقل تصنیف کا درجہ عطا کردیتاہے۔
اس کتاب میں غالب کے شاعرانہ مزاج اور شاعری کی بعض اہم خصوصیات کے بارے میں فکر انگیز مباحث ملتے ہیں۔جن کی بنا پر اسے غالبیات میں ایک اہم اضافہ قرار دیا جاسکتا ہے۔
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
©2024. Idara-e-Yadgaar-e-Ghalib. All Rights Reserved.
Designed & developed by
Reviews
There are no reviews yet.