تلامذہ غالب

Author: Maalik Raam

Pages: 870

Original price was: 1,000 ₨.Current price is: 500 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

مالک رام کا یہ کام  ۱۹۵۸ ء میں منظر عام پر آیا جس میں انھوں نے غالب کے ۱4۶ شاگردوں کے حالات تحریر کیے۔ غالب کے شاگردوں کے بارے میں یہ اس وقت تک کی تحقیق کا ایک عمدہ نمونہ تھا، لیکن متعدد محققین نے اس کتاب پر لکھے جانے والے تبصروں میں اور اس کے رد عمل میں تحریر کیے جانے والے مقالات میں مالک رام کی اس تصنیف میں تلامذہ کے تعلق سے ان کی تحقیق کی کمزوریوں ، اغلاط اور خامیوں کی نشاندہی کی اور پھر تحقیقات کا ایک ایسا سلسلہ چل نکلا جس میں ڈاکٹر حنیف نقوی، ڈاکٹر وحید قریشی تمکین کاظمی ، کلب علی خاں فائق ، مشفق خواجہ، ڈاکٹر مغیث الدین فریدی، مرتضی حسین فاضل، عبدالقوی دسنوی اسمعیل پانی پتی ، لطیف حسین ادیب، مرتضی حسین بلگرامی وغیرہ کے مقالات نے تلامذہ غالب کے ضمن میں ایک وقیع مواد فراہم کر دیا۔ اس ضمن میں خصوصاً ڈاکٹر حنیف نقوی نے جو تحقیقی مقالات تحریر کیے اور مالک رام کے اس کام کی کمز ور یوں اور کوتاہیوں کی نشان دہی اور تصحیح کے ساتھ ساتھ نئے مصادر و ماخذ اور تحقیقی مواد سے بھی متعارف کرایا۔ ان کی بنیاد پر مالک رام نے ، جو خود بھی اس موضوع پر اپنی مزید تلاش و تحقیق نہ مصروف رہے تھے، اپنی اس کتاب پر نظر ثانی و اضافے کو ضروری سمجھا اور اس کی دوسری اشاعت کا اہتمام کیا، جو ۱۹۸۴ء میں منظر عام پر آئی۔ ان تحقیقات کے نتیجے میں تلامذہ غالب ان پر اس قدر عمدہ معلومات فراہم ہو گئی ہیں کہ اب بمشکل ہی کسی اضافے یا ترمیم کا امکان ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “تلامذہ غالب”

Your email address will not be published. Required fields are marked *