جامعہ کراچی سے جامعہ لندن

Author: Muhammad Hamza Farooqui

Pages: 124

Original price was: 300 ₨.Current price is: 150 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

محمد حمزہ فاروقی صاحب کی یہ کتاب ان کی تین تحریروں پر مشتمل ہے۔ ایک کراچی یونیورسٹی میں ان کے چار سالہ دور طالب علمی کی دل چسپ اور پُر مزاح یادداشتوں پر مشتمل ہے اور دوسری لندن یونی ورسٹی میں حصول علم کے لیے صرف کیے گئے دو برسوں کی روداد ہے۔ تیسری ان کے مطالعے کے سفر کا بیان ہے۔

 فاروقی صاحب کے اندر ایک مزاح نگار چھپا بیٹھا ہے جو موقع بہ موقع ( بلکہ بعض اوقات بغیر موقعے کے بھی باہر آ جاتا ہے اور وہ نہایت سنجیدگی سے مزاحیہ اور طنزیہ فقرے بڑی معصومیت سے لکھ کر یوں آگے بڑھ جاتے ہیں گویا کچھ کیا ہی نہ ہو۔ کہیں کہیں تو واوین (inverted commas) کی بھی زحمت نہیں کرتے اور بے چارے سادہ لوح قاری سوچتے رہ جاتے ہیں کہ یہ کیا ہوا۔ ان کی یہ رگ ظرافت علمی اور تاریخی مباحث میں بھی پھڑک اٹھتی ہے اور خاص طور پر کسی نا پسندیدہ شخصیت کا ذکر ہونے پر فاروقی صاحب اس پر چوٹ کیے بغیر رہ نہیں سکتے۔ کبھی کبھی ان سے درخواست کرنی پڑتی ہے کہ ایسے مواقع پر اپنے قلم کوگل کترنے سے باز رکھیے اور یہ موج خرام یار کی سی چال کسی اور تحریر کے لیے بچار کھیے۔

 سفر نامہ نگاری اور خاکہ نگاری محمد حمزہ فاروقی صاحب کے فن کی ایک اور جہت ہے۔ اس میں ان کی فطری بذلہ سنجی عود کر آتی ہے اور ان اصناف میں بھی انھوں نے قابل قدر اضافے کیے ہیں۔ زیر نظر کتاب میں شامل ان مضامین کی نوعیت یادداشتوں کی سی ہے۔ لیکن در حقیقت یہ ہمارے دور کے اہم سیاسی اور تاریخی واقعات کا بیان بھی ہیں اور ہمارے تعلیمی اداروں کے ماضی اور حال کے قصیدہ گو بھی اور نوحہ خواں بھی ۔ جامعہ کراچی کے بعد لندن یونی ورسٹی کی علمی فضاؤں کا ذکر کر کے انھوں نے لاشعوری اور شعوری طور پر دونوں کا تقابل بھی پیش کر دیا ہے اور ہماری قومی کوتاہیوں اور کم زوریوں کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔ ان کا انداز بیان آپ کے دل کو آخر تک لبھائے گا۔ ہم محمد حمزہ فاروقی صاحب کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے ہماری درخواست پر اس کتاب کی ہمارے ادارے کے زیر اہتمام اشاعت کو منظور کیا۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “جامعہ کراچی سے جامعہ لندن”

Your email address will not be published. Required fields are marked *