خرمن ِ جاں( مجموعہ نظم و نثر)

Author: Majeed Malik

Pages: 296

Original price was: 300 ₨.Current price is: 150 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

بیسویں صدی کی تیسری دہائی کے آخری تین چار برسوں میں ادبی دنیا میں مجید ملک ایک شاعر اور ڈراما نگار کی حیثیت سے متعارف ہوئے اور اگلی دہائی میں اُن کا شمار اہم اہلِ قلم میں ہونے لگا۔ پھر وہ صحافت کی طرف متوجہ ہوئے اور برصغیر کی مسلم سیاست کے مقاصد کے حصول میں کوشاں ہو کر نیک نامی حاصل کی۔ اس کے بعد وہ سرکاری ملازمت کی مصروفیات کو میں ایسے محو ہوئے کہ ادب سے صرف مطالعے کی حد تک تعلق باقی رہ گیا۔ بہر حال ان کی سخن فہمی اور سخن شناسی نیز زبان دانی کی داد انھیں ہمیشہ ملتی رہی۔ اپنے دور کے تقریباً سبھی اہم ادیبوں سے اُن کے گہرے مراسم تھے، اور بعض کی تو ذہنی تربیت میں بھی اُنھوں نے حصہ لیا۔

اس مجموعے میں ملک صاحب کی تمام تحریریں شامل ہیں۔ اس کے لیے مزید تلاش و تحقیق کی ضرورت ہے۔ اس مجموعے میں شامل تمام منظوم و منثور نگارشات گزشتہ صدی کی تیسری اور چوتھی دہائی کی ہیں، البتہ ایک تحریر ” چند یادیں ساتویں دہائی کی یادگار ہے۔ ملک صاحب آزادی ہند کے لیے کی جانے والی جد و جہد کے عینی شاہد ہی نہیں تھے بلکہ تحریک پاکستان میں دل و جان سے شامل تھے۔ اُنھیں ایک طرف قائد اعظم اور شہید ملت لیاقت علی خان کا اعتماد حاصل تھا تو دوسری طرف برطانوی حکومت کے اعلیٰ حلقوں میں بھی اُن کی قدر و منزلت تھی۔ خصوصاً ہندوستان کے آخری وائسرائے مونٹ بیٹن سے اُن کا خصوصی تعلق تھا، اور یہ بات قائد اعظم اور شہید ملت کے علم میں تھی۔ ظاہر ہے کہ ملک صاحب کو تقسیم ہند کے حالات کے بارے میں دوسروں سے زیادہ علم تھا، اس لیے اُن کی یادداشتیں خصوصی اہمیت کی حامل ہیں۔ ان میں متعدد ایسے واقعات بیان کیے گئے ہیں جو اس نوعیت کی دوسری تحریروں میں نہیں ملتے۔ اس مجموعے میں تین ایسے مضامین بھی ہیں جن میں ملک صاحب کی شخصیت کے بارے میں اہم معلومات ملتی ہیں۔ ڈاکٹر آفتاب احمد کے مضمون کو بطور دیباچہ شامل کیا گیا ہے۔ جلیل قدوائی کا لکھا ہو شخصی خاکہ اور ابن انشا کا تعزیتی کالم کتاب کے آخری تھے ” بیاد حصے مجید ملک میں شامل ہیں۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “خرمن ِ جاں( مجموعہ نظم و نثر)”

Your email address will not be published. Required fields are marked *