Author: Dr. Rafiuddin Hashmi
Pages: 24
100 ₨ Original price was: 100 ₨.50 ₨Current price is: 50 ₨.
In Stock
اردو املا اور انشا کے انتشار میں ذرائع ابلاغ بالخصوص ٹی وی چینلوں نے اضافہ کر دیا ہے۔ آج اس بات کی سخت ضرورت ہے کہ اردو املا اور زبان کے اصول منضبط کیے جائیں اور ان کا معیار طے کیا جائے ۔
محترم پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی صاحب معروف محقق اور اقبال شناس ہیں۔ تحقیق و تدریس و تصنیف کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ پنجاب یونی ورسٹی اور نینٹل کالج (لاہور ) میں صدر شعبہ اُردو بھی رہے۔ تحقیق و تدوین اور اقبالیات کے علاوہ ڈاکٹر صاحب کی املا کے مسائل پر بھی گہری نظر ہے ۔ اس موضوع پر ان کا یہ کتابچہ ۲۰۰۹ ء میں پہلی بار شائع ہوا تھا اور فورا ہی فروخت ہو گیا۔ لیکن اس کی طلب بڑھتی جا رہی تھی لہذا اسے ایک بار پھر شائع کیا جا رہا ہے۔
اگر چہ اس میں بیان کیے گئے بعض اُصولوں سے ہمیں یا آپ کو اختلاف ہو سکتا ہے لیکن بہر حال یہ ایک عالم اور محقق کے خیالات ہیں اور جہاں ان سے اتفاق ضروری نہیں وہاں ان سے بے دلیل یا بے سبب اختلاف بھی درست نہ ہوگا۔ یہ کتابچہ اس خیال سے پیش ہے کہ اہل علم اس پر غور فرمائیں اور چونکہ اس میں بیان کیے گئے بیشتر اصول مدلل اور قابل غور بلکہ قابل قبول ہیں لہذا یہ طلبہ کے لیے بھی مفید ہے۔ ہم ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی صاحب کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے ہماری درخواست پر اس کتابچے کی ادارہ یادگار غالب سے اشاعت کو منظور فرمایا۔
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
©2024. Idara-e-Yadgaar-e-Ghalib. All Rights Reserved.
Designed & developed by
Reviews
There are no reviews yet.