عمر گزشتہ کی کتاب

Author: Mirza Zafar ul Hasan

Pages: 544
Year Of Publication: 1978

Original price was: 200 ₨.Current price is: 100 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

مرزا ظفر الحسن صاحب نے جن سے محبت کی ہے ان میں فیض کے علاوہ مخدوم،غالب لائبریری اور حیدرآباد دکن بھی شامل ہیں۔یہ مرزا صاحب کی چار کمزوریاں یاان کی شخصیت کے عناصر اربعہ۔۔۔ مرزا صاحب کی محبت کایہ عالم ہےکہ وہ فیض کے خلاف کوئی بات سن نہیں سکتے  اور اگر کہیں  فیض کی تعریف ہورہی ہوتواس طرح خوش ہوتے ہیں جیسے خود ان کی تعریف ہورہی ہو۔۔۔۔ مخدوم کی باتیں کرتے ہوئے مرزا صاحب پر عجیب کیفیت طاری ہوجاتی ہے۔ان کے چہرے پر چمک سی آجاتی ہے۔۔۔۔۔ جس محبت اور خلوص  سے غالب لائبریری کو بنایا ہے اس کی  کوئی دوسری مثال کم از کم ہمارے ملک میں موجود نہیں ہے۔ اورپھر سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ لائبریری کراچی کا سب سے بڑا ادبی اور تہذیبی مرکز بن گئی ہے۔۔۔۔  حیدرآباد دکن کی محبت تو مرزا صاحب کی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔سقوط حیدرآباد کے بعدبے شمار حیدرآبادی پاکستان آئے ۔یہ سب لٹ لٹا کر خالی ہاتھ آئے لیکن مرزا صاحب واحد حیدرآبادی ہیں جوخالی ہاتھ نہیں آئے۔ یہ پورے حیدرآباد ہی کو اپنے ساتھ لے آئے۔ وہ اب بھی حیدرآباد ہی میں رہتے ہیں اور اسی کی معطر فضاؤں میں سانس لیتے ہیں۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “عمر گزشتہ کی کتاب”

Your email address will not be published. Required fields are marked *