غالب آشفتہ نوا

Author: Dr. Aftab Ahmed Khan

Pages: 256

Original price was: 400 ₨.Current price is: 200 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

آج سے 42 سال پہلے رسالہ (ساقی) میں جب آفتاب احمد  کا مقالہ”غالب کی عشقیہ شاعری“ شائع ہوا تھا تو ادبی حلقوں میں اسے غالب شناسی کی ایک نئی جہت میں سفر کا نقطہ آغاز قرار دیا گیا تھا اور آج بھی غالبیات کے وسیع ذخیرے میں یہ مقالہ اس اعتبار سے منفرد ہے کہ غالب کی شخصیت اور عشقیہ شاعری کو سمجھنے کے لیے اسے بنیادی اہمیت حاصل ہے۔بجنوری کے مقدمہ دیوان غالب کے بعد یہ دوسر امقالہ ہے جسے غالبیات میں کلاسیکی مرتبہ حاصل ہوا۔ آفتاب احمد نے گزشتہ 42 برسوں میں غالب کے تعلق سے اور بہت کچھ لکھا ہے جس کی بنا پر بجا طور پرا ُن کا شمار غالب کے متخصصین میں ہوتا ہے ۔یہ سب تحریریں زیر نظر کتاب میں شامل ہیں جن کے مطالعے سے غالب کے فکر وفن کے بہت سے ایسے پہلو سامنے آتے ہیں جو غالب ہی کے آشوب آگہی سے متعلق نہیں ہیں بلکہ انھیں بیسویں صدی کا آشوب آگہی بھی سمجھنا چاہیے۔اس لیے کہ ہر بڑے شاعر کی شاعری آنے والے زمانوں میں ان ادبی معیاروں سے جانچی جاتی ہے جو گزشتہ زمانوں کے ادبی معیاروں سے مختلف ہوتے ہیں ۔گویا ہر عہد ہر بڑے شاعر کو ازسرِ نودریافت کرنا ہے۔زیر نظر کتاب میں میں بھی آفتاب احمد نے غالب کو ازسرِ نودریافت کیا ہے اوریہ بتایا ہے کہ آج کے عہد میں اس کی شاعری کی معنویت کیا ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “غالب آشفتہ نوا”

Your email address will not be published. Required fields are marked *