غالب اور آج کا شعور

Author: Dr. Muhammad Ali Siddiqui

Pages: 160
Year Of Publication: 2004

Original price was: 300 ₨.Current price is: 150 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

غالب اور آج کا شعور عہد حاضر کے معتبر ناقد ڈاکٹر محمد علی صدیقی کی ایک ایسی فکر انگیز اور بصیرت افروز کتاب ہے جو اپنے مواد اور اسلوب استدلال کے سبب ذخیرہ ٔغالب وغالبیات میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہے۔ڈاکٹر محمد علی صدیقی کی تنقیدی تحریروں کا اختصاص یہ ہے کہ وہ نادر معلومات اور دل نشیں تجزیاتی طرز نگارش سے مزین و متمول ہوتی ہیں۔ زیر نظر کتاب کی بھی یہی صور ت ہے۔

          سب جانتے ہیں کہ غالب حددرجہ کشادہ ذہن اور بلند ذہنی افق کا مالک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ جتنا کل مقبول تھا آج اس سے زیادہ مقبول ہے اورآنے والے کل میں آج سے زیادہ مقبول رہے گا۔

          بات یہ ہے کہ غالب نے اپنی شاعری میں اپنی ذات سے زیادہ کائنات کو ا ور ذاتی شعور سے زیادہ اجتماعی شعور کوپیش نظر رکھا ہے ، دوسرے لفظوں میں یہ کہہ سکتے ہیں اس کی انگلی ہمیشہ وقت کی نبض پر رہتی ہے اور وہ جو کچھ کہتا ہے اپنی طبیعت کے ذاتی تقاضوں سے آگے بڑھ کر وقت کے تقاضوں کے مطابق کہتا ہے ۔ غالب کے بارے میں ڈاکٹر محمد علی صدیقی کی تازہ کتاب ”غالب اور آج کا شعور“ اپنے پڑھنے والوں کو کئی رخوں سے چونکائے گی۔ غالب کے فکر وفن کے بعض بالکل نئے گوشوں سے متعارف کرائے گی اور تنقید وتفہیم غالب کے لیے نئی راہیں دکھائے گی۔

          ا س کتاب نے یہ بھی یقین دلایا کہ کلام غالب کی گرہیں کھولنے کے لیے ہر دور میں ایک نہ ایک مولانا حالی ،کوئی نہ کوئی عبدالرحمن بجنوری اور کوئی نہ کوئی ڈاکٹر صدیقی سامنے آتار ہے گا اورغالب کی اس پیش گوئی کی تائید کرتا رہے گا۔

شہرت شعر بگیتی بعدِمن خواہد

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “غالب اور آج کا شعور”

Your email address will not be published. Required fields are marked *