Author: Dr. Gayan Chand
Pages: 154
Year Of Publication: 2002
300 ₨ Original price was: 300 ₨.150 ₨Current price is: 150 ₨.
In Stock
ہمارے جن چند محققین نے غالب شناسی کو باقاعدہ ایک فن کا درجہ دیا ہے ان میں مالک رام کا نام سرفہرست ہے۔انھوں نے مقدار اور معیار دونوں کے اعتبار سے غالب پر اتنا کام کیا ہے کہ اب اس موضوع پر کوئی کا بھی ان کے حوالے اوران کی تحریروں سے استفادے کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا ۔
خوشی کی بات ہےکہ ہمارے عہد کے ایک بڑے محقق ڈاکٹر گیان چند نے(جو خود بھی غالب شناس ہیں)اس موضوع کوشایانِ التفات سمجھا اور مالک رام کے غالب پر کاموں کےجائزے پرمشتمل زیر نظر کتاب لکھی۔ ڈاکٹر صاحب نے غالب سے متعلق مالک رام کی تصنیفات ، مرتبات اورمضامین کا بڑی دقتِ نظر سے فردا ً فرداً مطالعہ کیا ہے اورصرف خوبیوں ہی کی نہیں، خامیوں کی بھی نشان دہی کی ہے جس کی وجہ سے یہ کتاب بذات خود تحقیق و تنقید کا ایک عمدہ نمونہ بن گئی ہے۔ اس کتاب کی ایک ضمنی خوبی یہ بھی ہے کہ یہ حیات ومتعلقات ِغالب سے متعلق بعض مفید مباحث کا احاطہ کرتی ہے۔اس وجہ سے بھی کتاب کی اہمیت بڑھ جاتی ہے
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
©2024. Idara-e-Yadgaar-e-Ghalib. All Rights Reserved.
Designed & developed by
Reviews
There are no reviews yet.