غالب کے سات رنگ

Author: Dr. Sohail Bukhari

Pages: 120
Year Of Publication: 2002

Original price was: 200 ₨.Current price is: 100 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

ڈاکٹر سہیل بخاری بنیادی طورپر لسانیات کے آدمی تھے مگر انھوں نے تحقیق اور تنقید کے سلسلے میں بھی بڑا وقیع کام کیا ہے۔ان کی

           کتاب”غالب کے سات رنگ“ غالب سے متعلق سات مضامین کا مجموعہ ہے جس میں قوس ِقزح کے سات رنگوں کی مناسبت سے غالب کو سات مختلف زاویوں سے پرکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان مضامین کی زبان اور اس میں استعمال کیے گئے ہندی کے الفاظ تنقید کی روایتی زبان سے کس قدر مختلف ہیں۔غالب کے بارے میں وہ اپنی رائے کو مکمل آزادی اور یقین سے پیش کرتے ہیں اوراپنے ہم عصروں کے خیالات سے کیے جانے والے اختلاف کا بے جھجک اظہار کرتے  ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں غالب سے متعلق چند مخفی گوشوں کواُجاگر کرنے کی سعی کی ہے، جن کی طرف عموماً ناقدین نے کم توجہ دی ہے ۔غالب شناسی کے سلسلے میں یہ کتاب قاری کی رہنمائی کا حق ادا کرتی ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “غالب کے سات رنگ”

Your email address will not be published. Required fields are marked *