Author: Qazi Qaiser ul Islam
Pages: 255
400 ₨ Original price was: 400 ₨.200 ₨Current price is: 200 ₨.
In Stock
عالمی سطح پر جن افکار و خیالات نے ادب کو متاثر کیا اور جن مفکرین نے ادب میں نئے مباحث کے امکانات پیدا کیے، وہ ایک محدود حلقے تک سمٹے رہے لیکن ان کے تراجم نے دیگر زبانوں کے ادب اور نقادوں کو بھی متوجہ اور متاثر کیا ہے۔ ایسے تراجم اردو میں کم ہوئے ہیں اس لیے خاص طور پر اس حلقے کے لیے ، جس کا اول و آخر ایک سہل اور فوری وسیلہ اردو زبان ہے، ایسے تراجم ایک نعمت سے کم نہیں ۔ اس مناسبت سے قیصر الاسلام کے زیر نظر تراجم، جو اردو میں اپنے تازہ تر موضوعات اور اچھوتے مطالب کے لحاظ سے قطعی نئے ہیں ۔ ان مضامین کے فاضل اور لائق مترجم ہیں۔ انھیں جدید فکر و فلسفے اور تازہ افکار و تحریکات سے ہمیشہ دل چسپی رہی ۔ حالیہ عہد میں فلسفہ جیسے ادق اور خشک موضوع کے لیے خود کو وقف کر دینا اور اسے اردو میں آسان و سہل انداز میں لکھنے کو مشغلہ حیات بنالینا، ان ہی کا وصنف امتیازی رہا ہے۔ ساری زندگی خاموشی کے ساتھ اور تواتر سے سنجیدہ اور ٹھوس علمی کام کرتے رہے اور شہرت ، نام و نمود اور ستائش سے خود کو ہمیشہ بے نیاز ہی رکھا۔ یہ کتاب بھی ان کی ایک سنجیدہ اور عالمانہ کاوش ہے جو ایک جانب نہ صرف ان کی منفرد اور یگانہ علمی ذوق و دل چسپی کی مظہر ہے بلکہ ان کے وسعت مطالعہ اور شائستہ و پختہ ذوق کی علامت بھی ہے۔ دوسری جانب یہ اس امر کا مظہر بھی ہے کہ انھیں اردو کے دامن کو جدید تر علوم وافکار سے مالا مال کرنے سے ہمیشہ کیسی دل چسپی رہی۔
اداره یادگار غالب قیصر الاسلام کی اس مثالی کاوش کو، جو اردو میں تازہ تر افکار اور معاصر فکری وادبی مباحث کے اضافے کا سبب بن رہی ہے، اعتماد وطمانیت کے ساتھ اردو داں طبقے کو ہدیہ کر رہا ہے۔
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
©2024. Idara-e-Yadgaar-e-Ghalib. All Rights Reserved.
Designed & developed by
Reviews
There are no reviews yet.