Compiler: Dr. Khuwaja Hameed Yazdani
Pages: 924
1,000 ₨ Original price was: 1,000 ₨.500 ₨Current price is: 500 ₨.
In Stock
فارسی لغت نویسی کے ضمن میں بنیادی اور اہم کام ،خصوصاً قرون وسطیٰ میں،ایران سے قطع نظر ہندوستان میں ہوا ہے۔مصطلحات الشعراء بھی ایسی ہی ایک لغات میں سے ہے جو ہندوستان میں لغت نویسی کے دور آخر کی ایک اہم یادگار ہے۔”مصطلحات الشعرا“ ،دیگر معروف اور ضخیم لغات کے مقابلے میں مختصر ہے لیکن اس اعتبار سے جامع اور مفید ہے کہ اس کے مرتب سیالکوٹی مل وارستہ لاہوری نے اسے اسناد کے اہتمام کے باعث مستند لغت بنادیا ہے اوریہ کوشش کی ہے کہ اسناد اہل زبان ایران سے اخذ کی جائیں۔
زیر نظرنسخہ اس کے اردو ترجمہ کے ساتھ شائع ہورہا ہے،جس کا اہتمام فاضل محقق ومصنف ڈاکٹر عبدالحمید یزدانی نے کیا ہے ۔ اس کی ترتیب اور حواشی کا کام کوئی سرسری اور آسان نہ تھا، یہ بے حد دقت نظری اور جانفشانی کا تقاضہ کرتاتھا۔ ڈاکٹر صاحب فارسی زبان وادب پر کامل عبور، گہری واقفیت اور اعلیٰ ذوق کے لحاظ سے معروف ہیں۔ متعدد بلند معیار تحقیقی مقالات ان کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں اوران کے علاوہ” شرح کلیات غالب فارسی“ اور ”طنز ومزاح در شعر فارسی“ ان کی موقر تصانیف ہیں، جو اپنے موضوع کے حوالے سے یادگار ہیں۔”مصطلحات الشعرا“ بھی ان کی ایسی ہی کاوشوں میں شامل رہے گی۔
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
©2024. Idara-e-Yadgaar-e-Ghalib. All Rights Reserved.
Designed & developed by
Reviews
There are no reviews yet.