Author: Dr. Mumtaz Hasan
Compiler: Shan ul Haq Haqi
Pages: 471
400 ₨ Original price was: 400 ₨.200 ₨Current price is: 200 ₨.
In Stock
ممتاز حسن کی شخصیت اورذات کتنے ہی علمی و ثقافتی اداروں کی روح و رواں تھی اور کس قدر جلد قصہ پارینہ بن گئی ۔ یہ ہمارے قومی نگار خانے کا ایک نادر نقش تھا جسے روشن رہنا چاہیے ۔ کسی قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ اور سب سے بڑی میراث اس کے کردار ہوتے ہیں ، وہ جو جواہر انسانی سے مالا مال ہوں جن میں اخلاقی اقدار بھی شامل ہیں اور کمال کے پہلو بھی ۔ اس لحاظ سے نظر کیجیے تو ہمیں اپنی قومی پکچر گیلری خاصی تہی مایہ دکھائی دیتی ہے ۔ اس میں بڑے خلا ہیں ۔ ممتاز حسن کا نقش اس قابل ہے کہ اس کے کئی ایوانوں کی زینت بنے ۔ آیندہ اوراق میں آپ اس نقش کو ایوان ادب میں سجا ہوا دیکھیں گے ۔
یہ مجموعہ دراصل ان کی زندگی ہی میں آ سکتا تھا لیکن اس میں خود ان کی بے دلی و بے نیازی مانع رہی ۔ انھیں ذاتی نام و نمود کا شوق نہ تھا ۔ وہ دوسروں کو کام کرتا دیکھ کر خوش ہوتے تھے ۔ بہت سی کتابوں پر فرمائشی مقدمے لکھے اور اچھی کتاب ہوئی تو بہت ہی شوق سے لکھا ۔ لیکن اپنے مضامین چھے چھپائے بھی تلف کر دیے ۔
ان کے مضامین ادب میں زندہ رہنے کے قابل ہیں ۔ میرے پاس چند مضامین تھے جو میں نے ادارہ یادگار غالب کے حوالے کر دیے ۔ اراکین ادارہ نے بڑی کاوش اور جستجو سے ان میں چند در چند کا اضافہ کیا اور اب یہ ایک وقیع مجموعہ بن گیا ہے ۔ لیکن اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے ۔ تلاش جاری رہی تو شاید ایک اور مجموعہ بھی مرتب ہو سکے ۔ زیر نظر مجموعے میں شامل تمام مضامین کے آخر میں حوالے درج کر دیے گئے ہیں ۔ جن مضامین کے آخر میں کوئی حوالہ نہیں ہے ، وہ مصنف مرحوم کے کاغذات سے دستیاب ہوئے ہیں ۔ انگریزی میں بھی ان کی تین مستقل کتابوں کے علاوہ بہت سے منتشر مضامین ہیں جن کا ایک مجموعہ بن سکتا ہے اور وہ بھی محفوظ کرنے کے قابل ہیں ۔ اس مجموعے کا حادی حصہ ان مضامین پر مشتمل ہے جو علامہ اقبال پر لکھے گئے اور بلاشبہہ اقبالیات میں ایک وقیع اضافہ ہیں ۔ ان کا جائزہ ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی نے اپنے مقالے میں لیا ہے جو متعلقہ باب ” اقبالیات ” کے شروع میں شامل کیا جا رہا ہے ۔ اقبال کے بارے میں ممتاز صاحب کی تحریریں سند کا درجہ رکھتی ہیں کیونکہ وہ ان کی صحبت میں رہ چکے تھے اور اقبالیات کے سلسلے کے مباحث سے خود بھی گہرا علمی شغف رکھتے تھے ۔
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
©2024. Idara-e-Yadgaar-e-Ghalib. All Rights Reserved.
Designed & developed by
Reviews
There are no reviews yet.