میرا سفر حج

Author: Syed Subhan Allah Azeem Gorakh Poori

Pages: 96

Original price was: 200 ₨.Current price is: 100 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

سید سبحان اللہ عظیم گورکھ پوری (۱۹۴۱ء ۱۸۸۲ء) کا یہ سفر نامہ حج کو مختصر ہے لیکن بہت دل چسپ ہے اور اہم معلومات لیے ہوئے ہے۔ سید سبحان اللہ صاحب رئیس تھے لیکن کتابوں اور علم سے محبت رکھنے والے شاعر اور ادیب بھی تھے۔ انھوں نے انگریزوں کے خلاف جدو جہد آزادی میں حصہ لیا ۔ وہ آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کا نفرنس میں بھی شامل رہے، گو آخر میں علامہ مشرقی کی خاک خاکسار تحریک میں شامل ہو گئے تھے۔ ان کے تفصیلی حالات زندگی تو آپ پروفیسر اصغر عباس صاحب کے مقدمے بعنوان شروع کی بات میں ملاحظہ فرمائیں گے، سر دست یہ عرض کرنا ہے کہ یہ سفرنامہ جو ۱۹۰۳ء کے سفر حج کے حالات کے بیان پر مشتمل ہے، تجربات اور مشاہدات اور سفر نامہ نگار کی دل سوزی و دردمندی سے عبارت ہے۔ مصنف اس بات پر بہت آزردہ ہے کہ اس زمانے میں مسلمانوں کی اس مقدس سرزمین کے بعض معاملات و حالات نا گفتہ بہ تھے ۔ اس سفر نامے کی تاریخی حیثیت تو ہے ہی یہ ایک لحاظ سے بذات خود تاریخ کا ایک حوالہ بھی ہے۔ معروف محقق اور علی گڑھ یونیورسٹی کے سابق استاد پروفیسر ڈاکٹر اصغر عباس صاحب کے ہم ممنون ہیں کہ انھوں نے ہماری درخواست پر اس سفر نامے کے پہلے پاکستانی ایڈیشن کی اشاعت کی اجازت دی اور اس کے حقوق ہمیں تفویض کیے ۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “میرا سفر حج”

Your email address will not be published. Required fields are marked *