Author: Dr. Syed Yahya Nasheet
Pages: 344
Year of Publication: 2024
1,000 ₨ Original price was: 1,000 ₨.500 ₨Current price is: 500 ₨.
In Stock
ڈاکٹر سید یحییٰ نشیط کا شمار عہدِ حاضر کے ان محققین میں ہوتا ہے،جن کے دم قدم سے دنیاے تحقیق کا بھرم قائم ہے۔ایک ہمہ جہت شخصیت ،جنھیں تقدیسی ادب میں درجۂ استناد حاصل ہے۔
ادبی دنیا میں پچاس برس سے مصروف عمل ڈاکٹر نشیط کا تازہ کارنامہ ’’ نحویات ِ غالب ‘‘ کی صورت میں منظر عام پر آیا ہے۔کہنے کو تو غالب کی شخصیت اور فکر و فن پر اتنا کچھ لکھا جاچکا ہے کہ اس میدان میں بظاہر اب کسی نئی جہت،کسی نئے گوشے کا امکان باقی نہیں رہ گیا تھا۔لیکن زیر نظر تصنیف نے جہاں غالب کی عظمت کو ایک بار پھر اجاگر کیا ہے،وہیں ڈاکٹر صاحب موصوف کی ژرف نگاہی بھی ایک بار پھر آشکار ہو گئی ہے۔
کلام غالب کے نحوی پہلوؤں پر اگرچہ پہلے بھی گفتگو ہوتی رہی ہے،لیکن محض جزوی طور پر ۔۔۔غالب کے پورے کلام کا نحوی جائزہ بھر پورتنقیدی بصیرت اوراتنی باریک بینی کے ساتھ لینا۔۔۔یہ ڈاکٹر نشیط ہی کے حصے میں آیا ہے۔یہ ایسا کارنامہ ہے ،جس پر وہ عشاق ِ غالب سے داد کے ساتھ ساتھ مبارک باد کے بھی سزا وار ہیں۔امید ہے کہ مذکورہ تصنیف کو نہ صرف اہلِ علم بہ نظر تحسین دیکھیں گے بلکہ اردو ادب کےعام قاری،عام طالب علم کی طرف سےبھی خاطر خواہ پذیرائی نصیب ہو گی۔
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
©2024. Idara-e-Yadgaar-e-Ghalib. All Rights Reserved.
Designed & developed by
Reviews
There are no reviews yet.