Author: Faiz Ahmad Faiz
Compiler: Mirza Zafar Ul Hasan
Pages: 193
Year Of Publication: 2011
300 ₨ Original price was: 300 ₨.150 ₨Current price is: 150 ₨.
In Stock
فیض احمد فیض ادارہ ٔیادگار غالب کے پہلے صدر تھے اوراپنے انتقال تک وہ صدر رہے۔ مرزا ظفر الحسن اور فیض صاحب اس ادارے کے بانی تھے۔مرزا ظفر الحسن صاحب نے بڑی محنت سے فیض صاحب کی ان تقاریر کو محفوظ کیا جو فیض صاحب نے ثقافت کےموضوع پر مختلف مواقع پر کی تھیں۔ ان تقاریر کے علاوہ اس موضوع پربعض دیگر تحریروں کو جمع کرکے مرزا صاحب نے انھیں 1976ء میں ادارہ ٔیادگارغالب سے ہماری قومی ثقافت کے عنوان سے کتابی صورت میں شائع کردیں۔
یہ کتاب ایک عرصے سے نایاب تھی۔چنانچہ فیض صاحب کی اس اہم کتاب کو دوبارہ شائع کیا گیا ہے ۔ثقافت کے موضوع پر ایک اہم گفتگو فیض صاحب اور پروفیسر وقار عظیم کے درمیان ہوئی تھی لیکن وہ کہیں شائع نہ ہوسکی۔ داکٹرمعین الدین عقیل صاحب نے اس مکالمے کو ”پاکستانی ثقافت کے مباحث“کے عنوان سے ماہنامہ ”قومی زبان“ کراچی کے فیض نمبر(جون 2011ء) میں شائع کردیا۔ ہم نے عقیل صاحب کی اجازت سے اس مکالمے کو بھی کتاب کے آخر میں ان کے تعارفی کلمات کے ساتھ شامل کرلیا ہے۔ اس طرح اب یہ کتاب زیادہ مفید ہوگئی ہے۔ اس ادارے پر فیض کے جو احسانات ہیں ان کا تقاضا تھا کہ ہم اس اہم اور کم یاب کتاب کودوبارہ شائع کریں۔ اس طرح ادارے کے بانی مرزا ظفر الحسن کی روح بھی مسرور ہوگی
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
©2024. Idara-e-Yadgaar-e-Ghalib. All Rights Reserved.
Designed & developed by
Reviews
There are no reviews yet.