اشلوک

Author: Baba Fareed Shakar Ganj
Compiler: Dr. Arshad Mehmood Nashad

Pages: 110
Year Of Publication: 2017

Original price was: 300 ₨.Current price is: 150 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

ارشد محمود ناشاد نے بابا فرید گنج شکر کے منتخب اشلوک کا منظوم ترجمہ کرکے ایک بات یہ ضرور ثابت کی ہے کہ اشلوک کی زبان اور اردو منظوم کلام میں باطنی شناسائی برابر موجود ہے ورنہ ترجمہ اس قدر آسانی سے دو لسانی صورتوں کے درمیان ظاہر نہ ہوتا۔ ارشد محمود ناشاد کے منظوم ترجمے میں بڑی روانی ہے اور اس ترجمے کو پڑھ کر اشلوک کے معانی کی قریب ترین معرفت بھی حاصل ہوتی ہے۔ میں ذاتی طورپراس منظوم ترجمے کا خیر مقدم کرتاہوں اور ارشد محمود ناشاد کی محنت کی باریابی کے لیے دعاگو ہوں۔          (پروفیسر جیلانی کامران)

          ناشاد صاحب کی اشلوک بابا فرید کے  منتخب اشعار کو  اردو میں ڈھالنے کی کوشش قابل قدر وستائش ہے ۔اس سے وہ لوگ بھی فائدہ اٹھا سکیں گے جن کی مادری زبان اردو ہے اور وہ بھی جو پنجابی زبان کے صدیوں پرانے اسلوب ہی سے نہیں صدیوں پہلے کے نامانوس الفاظ سے ناآگاہ ہیں۔ منظوم اشلوکوں کا منظوم ترجمہ ایک مفید اقدام ہے۔          (پروفیسر شریف کنجاہی)

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “اشلوک”

Your email address will not be published. Required fields are marked *