غالب كا منسوخ دیوان

Author: Mirza Ghalib
Compiler: Muslim Ziaee

Pages: 344
Year Of Publication: 2014/1969

Original price was: 700 ₨.Current price is: 350 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

اردو کے مایۂ ناز شاعر مرزا اسد اللہ خاں غالب نے۱۸۳۲ء میں اپنا دیوان خودترتیب دیا اوراس میں سے کئی اشعار نکال دیے۔ آج کل دیوانِ غالب کا جو نسخہ بالعموم دست یاب ہوتاہے، وہ اسی نسخے کی بنیاد پر تیار کیا گیاہے۔

          بالفاظ ِدیگر غالب  کے متدا ول دیوان میں کثیر تعداد میں ایسے اشعار شامل نہیں ہیں جو غالب ہی کا کلام ہیں لیکن غالب نے انھیں خارج کردیا تھا۔ مسلم ضیائی (۱۹۷۷ء۔۱۹۱۱ء) نے دیوان غالب کے مختلف مستند نسخوں سے ایسے تمام اشعار جمع کرکے ان کو ردیف وار(یعنی ردیفوں کی الف بائی ترتیب سے) مرتب کردیا جو  متد اول دیوان میں نہیں ہیں۔ابتدا میں اصناف کی فہرست بھی دے دی، اس طرح اشعار کی تلاش آسان ہوگئی۔ اس کے علاوہ انھوں نے ان قلمی نسخوں کی تفصیل اوراختلافِ نسخ بھی درج کردیے۔ ساتھ ان اشعار کے متن میں مختلف ترامیم کوبھی ظاہر کردیا اور نسخوں کاحوالہ بھی دے دیا۔ گویا سہولت اور استنا ددونوں لحاظ سے یہ کام قابل ستائش ہے۔

اس کتاب کو ادارۂ یادگار غالب نے ۱۹۶۹ء میں غالب کی صد سالہ برسی کے موقعے پر شائع کیا تھا اوریہ عرصے سے نایاب تھی۔ اس کی اشاعت ثانی ادارے کے لیے باعث مسرت ہے اور امید ہے کہ غالب کے چاہنے والوں کے لیے بھی خوشی کا باعث ہوگی۔(ڈاکٹررؤف پاریکھ)

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “غالب كا منسوخ دیوان”

Your email address will not be published. Required fields are marked *