املاے غالب

Author: Rasheed Husain Khan

Pages: 220
Year Of Publication: 2000

Original price was: 400 ₨.Current price is: 200 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

رشید حسن خاں کا شمار، ان دو چار محققوں میں ہوتاہے جنھیں اردو تحقیق کی آبرو کہا جاسکتاہے۔ انھوں نے ہمیشہ ایسے موضوعات پر توجہ کی ہے جن پر لکھنے کے لیے ا س وسیع علم کی ضرورت ہوتی ہے جو تحقیق کی تاریک راہوں میں چراغاں کرسکے اور پڑھنےوالوں کو متعلقہ موضوع پر  لکھی گئی دوسری تحریروں سے بے نیاز کردے۔ ”املاے غالب“ ایک ایسا موضوع ہے جس پر بعض اہل علم کے مختصر اشارات تو ملتے ہیں لیکن جیسا  مطالعہ خان صاحب نے زیر نظر کتاب میں پیش کیا ہے وہ ہر اعتبار سے منفرد ہے۔انھوں نے غالب کی  قلمی تحریروں کے عکس سامنے رکھ کر پہلے تو ان الفاظ کا گوشوارہ مرتب کیا جو املا کے لحاظ سے قابل توجہ ہیں اور  پھر غالب کے خطوط اور دیگر تحریروں میں ملنے والی املا سے متعلق وضاحتوں کی روشنی میں املا کے اصول وقواعد مرتب کیے ہیں۔

          ہمارے شعرانے کبھی املا کے مسائل کولائقِ اعتنا نہیں سمجھا لیکن زیرِ کتاب سے معلوم ہوتاہے کہ غالب املاکے مسائل کو بہت اہمیت دیتے تھے اوراس کی وجہ ان کے نزدیک یہ تھی کہ املا کی ”صورت موزوں“ کے بغیر بات مکمل نہیں ہوسکتی:

نہ انشا معنی مضموں ،نہ املا صورتِ موزوں

عنایت نامہ اہل دنیا، ہر زہ عنواں ہیں

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “املاے غالب”

Your email address will not be published. Required fields are marked *