Author: Jaleel Qidvai
Compiler: Shah Anjum
Pages: 192
Year Of Publication: 2003
300 ₨ Original price was: 300 ₨.150 ₨Current price is: 150 ₨.
In Stock
بیسویں صدی میں اقبال کے بعد اردو شاعری کی تاریخ ساز ہستیوں میں اصغر ؔاور جگرؔ کو جو نمایاں اور ممتاز مقام حاصل ہے وہ اہل نظر سے پوشیدہ نہیں۔ ان دونوں نے اپنے بعض معاصرین کے ساتھ بیسویں صدی کی اردو غزل کو ایک نیا لہجہ اور شناخت دی۔ زیر نظر کتاب میں انھیں دونوں کے بارے میں بعض نئی معلومات منظر عام پر آرہی ہیں۔
کتاب کے مصنف جلیل قدوائی اردوکے ان ادیبوں میں سے ہیں جنھوں نے بیک وقت کئی اصناف ادب کی آب یاری کی۔ شاعری، افسانہ، تحقیق، تنقید ،یادنگاری ،مکتوب نویسی اورتراجم کے میدانوں میں اُن کےکاموں کوتاریخی اہمیت حاصل ہے۔اصغر اور جگر سے قدوائی صاحب کے گہرے مراسم تھے۔انھوں نے ایک عرصہ ان دونوں کی صحبت میں گزارا۔ انھیں تعلقات کا حاصل یہ کتاب ہے۔کتاب کے آخر میں ایک خاکہ اصغر کا ہے جس میں قدوائی نے اپنی یادوں کے چراغ روشن کیے ہیں۔ لیکن باقی کتاب جگر کے بارے میں ہے لیکن جگر سے متعلق حصے میں بھی اصغر کا ذکر جگہ جگہ ملتاہے۔ لہذا یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ جگر کاکوئی تذکرہ اصغر کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا، اس لیے کتاب کانام ”جگر واصغر “ر کھا گیا ہے۔
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
©2024. Idara-e-Yadgaar-e-Ghalib. All Rights Reserved.
Designed & developed by
Reviews
There are no reviews yet.