نذر غالب

Author: Dr. Waheed Qureshi

Pages: 244
Year Of Publication: 2004

Original price was: 400 ₨.Current price is: 200 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

غالب اور متعلقات غالب کے حوالے سے اس کتاب میں شامل تمام مقالے حیات و کلام غالب کے کسی نہ کسی نئے گوشے کو روشنی میں لاتے ہیں۔ اور تین مقالے:

عہد بہادر شاہ ظفر

غالب اور اس کا ماحول

غالب کا نظریۂ شعر

ایسے ہیں جنھیں تفہیم غالب کے سلسلے میں بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ غالب کے عہد اور ماحول  کے ایسے جامع مطالعے ڈاکٹر وحید قریشی سے پہلے شاید ہی کسی نے پیش  کیے ہوں گے۔ان مباحث سے معلوم ہوتاہے کہ غالب کی شخصیت اور شاعری کن حالات پروان چڑھی اور اپنے عہد کے اثرات کے ردوقبول کے مرحلے سے غالب  کس طرح گزرے۔

جہاں تک غالب کے نظریہ ٔ شعر کا تعلق ہے، اس پر پہلی مرتبہ تفصیل سے ڈاکٹر وحید قریشی ہی نے لکھا ہے اور یہ بتایا کہ غالب کی سخن سرائی خود ان کے بقول ”قافیہ پیمائی نہیں“زندگی کی حقیقتوں کو سمجھنے اور سمجھانے کاایک وسیلہ ہے۔

یہ کتاب بلاشبہ غالبیات میں ایک اور اہم اضافہ ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “نذر غالب”

Your email address will not be published. Required fields are marked *