Author: Dr. Abullais Siddiqui
Compiler: Dr. Moin Uddin Aqeel
Pages: 448
Year Of Publication: 2011
700 ₨ Original price was: 700 ₨.350 ₨Current price is: 350 ₨.
تعلی سے بچ کر لکھی ہوئی آپ بیتی دل چسپی اور معلومات کا جہان سمیٹے ہوئے ہو سکتی ہے کیونکہ ایک اچھی آپ بیتی نہ صرف یہ کہ کسی فرد کی ذاتی زندگی اور خیالات جاننے کا عمدہ ذریعہ ہے بلکہ زندگی کے نشیب وفراز سے گزرتے ہوئے صاحب سوانح کو جو مختلف النوع تجربات ہوئے اوران سے اس نے جو قیمتی سبق حاصل کیے ان کا نچوڑ بھی خودنوشت کا حصہ ہوتا ہے۔قاری خود بھی ان حالات وواقعات سے مفید مطالیب و مفاہیم اخذ کرسکتا ہے۔ ایک باشعور، ذہین اور دردمند انسان کی زندگی کا احوال صرف اس کے مشاہدے وتجربات کا نچوڑ بھی ہوتاہے۔ خود نوشت کی صورت میں ہم فرد کے آئینے میں اجتماعی زندگی اور اس کے مختلف پہلوؤں کی جھلک دیکھ سکتے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر ابواللیث صدیقی کی یہ خود نوشت دل چسپ اور متنوع تجربات سے بھی مزین ہے اورایک خاص دور بالخصوص قیام پاکستان سے قبل کے علی گڑھ اور قیام پاکستان کے بعد کی ابتدائی دہائیوں میں پاکستان کے مختلف علاقوں کی سیاست، معاشرت اور تہذیب کی چلتی پھرتی تصویروں سے بھی آراستہ ہے۔لیث صاحب کے بے ساختہ اور بے تکلف ورواں اسلوب نے اس خودنوشت کو ،جو تعلیٰ اور دعوے سے بھی پاک ہے،خاصے کی چیز بنا دیاہے
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
©2024. Idara-e-Yadgaar-e-Ghalib. All Rights Reserved.
Designed & developed by
Reviews
There are no reviews yet.