Author: Dr. Zeenat Afshan
Pages: 360
Year Of Publication: 2016
800 ₨ Original price was: 800 ₨.400 ₨Current price is: 400 ₨.
In Stock
سقوط ِ مشرقی پاکستان ہماری تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ اس موضوع پر تحقیقی وتاریخی نقطۂ نظر سے بہت کچھ لکھا گیا ہے ، لیکن اس میں سے بیشتر انگریز ی میں ہیں یا پھر بنگالی میں۔ اس موضوع پر تخلیقی سطح پر بھی کام ہوا ہے اور کئی ناول اور افسانے اس موضوع پر لکھے گئے۔افسوس ہے کہ اردو میں اس موضوع پر نہ تو تاریخی لحاظ سے زیادہ کام ہوا اور نہ ہی تخلیقی سطح پر زیادہ اہل قلم نے اس سانحے کے علل واسباب ونتائج کو پیش کیا۔
ڈاکٹر زینت افشاں نے اس قومی سانحے کو اپنے پی ایچ۔ ڈی۔ کے مقالے کا موضوع بنایا اور اردو فکشن (افسانے اور ناول) میں سقوطِ ڈھاکاکی عکاسی پر بھرپور تجزیہ پیش کیا۔وطن عزیز میں ایسے اہم موضوع پر معروضی،تحقیقی وتنقیدی جائزوں کی جو کمی ہے یہ مقالہ اسے کسی حد تک دور کرے گا۔ مقالے میں زینت افشاں نے حتی الوسع تمام مآخذات کا جائزہ لے کر ایک عمدہ اوربھرپور جائزہ پیش کیا ہے جو صرف ادبی مباحث تک محدود نہیں ہے بلکہ سیاسی، ثقافتی اور قومی مسائل کو بھی اس تجزیے میں شامل کیا گیاہے۔ ان کی دو کتابیں اس سے قبل شائع ہوچکی ہیں جن میں سےا یک افتخار عارف اور دوسری غلام مصطفیٰ خاں صاحب سےمتعلق ہے۔
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
Yaadgar-e-Ghalib
Nazr-e-Ghalib
Mehrab-e-Tehqeeq
Raft-o-Boud
Don’t miss our future updates! Get Subscribed Today!
©2024. Idara-e-Yadgaar-e-Ghalib. All Rights Reserved.
Designed & developed by
Reviews
There are no reviews yet.