یادگار غالب

Author: Maulana Altaf Husain Hali

Pages: 438
Year Of Publication:1997

Original price was: 600 ₨.Current price is: 300 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

’’ یاد گارِ غالب ‘‘ اردو زبان کی زندہ ٔ جاوید کتابوں میں سے ایک ہے۔اس کا شمار اردو کے ادب عالیہ میں ہوتا ہے۔غالب شناسی کا نقطہ ٔ آغاز بھی یہی کتاب ہے۔یہ غالب پر پہلی جامع کتاب ہی نہیں،غالبیات کے موضوع پر اب تک لکھی گئی سیکڑوں کتابوں میں نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔مولانا حالی شاعری میں غالب کے شاگرد تھے اور ان سے ذاتی تعلقات کی بنا پر،ان کی سوانح عمری لکھنے کے ہر لحاظ سے اہل تھے۔لیکن یاد گارِ غالب صرف سوانح عمری نہیں ہے،غالب کے اردو ،فارسی  کلام نظم و نثر کا پہلا  جامع جائزہ بھی ہے۔

          یہ کتاب پہلی مرتبہ ۱۸۹۷ء میں ،جب غالب کی پیدائش کو پورے سو سال گزر چکے تھے،نامی پریس  کانپور سے شائع ہوئی تھی۔زیر ِ نظر ایڈیشن ،اسی پہلے ایڈیشن کی عکسی  اشاعت ہے،جو غالب کے دو سو سالہ یوم پیدائش پر شائع کیا گیا ہے۔گویا یہ ’’ یاد گار ِ غالب  ‘‘کا بھی صدی ایڈیشن ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “یادگار غالب”

Your email address will not be published. Required fields are marked *