زمانہ تحصیل

Author: Atiya Faizi
Compiler: Muhammad Yameen Usman

Pages: 172
Year Of Publication: 2010

Original price was: 300 ₨.Current price is: 150 ₨.

In Stock

کتاب خریدنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں

(021) 33517270

Category:
کتاب کی تفصیل

زمانہ تحصیل کو کئی امتیاز حاصل ہیں۔ یہ اردو کے اولین نسوانی سفرناموں یا روزنامچوں میں سے ایک ہے۔دوسرا امتیاز اسے یہ حاصل ہے کہ اسے ایک خاتون نے تحریر کیا جنھیں ہندوستان کی خواتین میں اور خاص طور پر مسلمان خواتین میں یوں اولیت کا درجہ حاصل رہا ہے کہ وہ اپنے وقت میں بالخصوص اس روزنامچے کی تصنیف کے عرصے (ابتدائے بیسویں صدی) میں بیداریٔ نسواں کی جیسی تیسی تحریک میں پیش اور نمایاں نظر آنے والی خواتین میں سے ایک ہیں۔

          زمانہ ٔ تحصیل کی مصنفہ اور مرکزی شخصیت کے مشاہدے،محسوسات ،خیالات اور اسلوب کے ذریعے  اس تحریک کی ایک مستقبل  کی سرکردہ اور ممتاز خاتون کی جھلک کا تعین بھی کیاجاسکتاہے۔ ایک اور خصوصیت اس خود نوشت کی یہ بھی ہے کہ ایک اہم تہذیبی اورادبی عہد کے مشاہیر علامہ اقبال ،شبلی نعمانی وغیرہ سے مصنفہ کے روابط کا ایک پس منظراس تصنیف سے وابستہ ہے۔

          اس اہم اورتاریخی تصنیف کے مرتب ایک نوجوان اور ہونہار محقق اسکالر محمد یامین عثمان ہیں جنھوں نے ا س کم  یاب کتاب کو اپنی جستجو کے تحت تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کی ہےاور وہ اپنے مستقبل کے مبسوط تحقیقی موضوع کےضمن  میں  ان دنوں اس پر مزید تحقیق میں مصروف ہیں۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “زمانہ تحصیل”

Your email address will not be published. Required fields are marked *